بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہول، کے ایس بھرت اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔
ان کے علاوہ رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، شردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادیو اور جے دیو انادکٹ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔