رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج 17 ویں روز بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے دریائی علاقے کچہ لوند میں آپریشن کے دوران 8 ڈاکو گرفتار ہوئے۔
پولیس کی جانب سے ظاہر پیر، ماچھکہ کے نوجوان اور ملتان کے تاجروں سمیت 6 مغوی تاحال بازیاب نہیں کروائے جا سکے ہیں۔