لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی۔
سیشن عدالت نے ملزم افتخار رسول گھمن کو 1 لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم افتخار رسول گھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو فوری رہا کردیا جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔