وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان کو آج رات دیا جانے والا عشائیہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ایوان میں ارکان کو عشائیہ ملتوی ہونے کی اطلاع دے دی۔
اسپیکر نے کہا کہ آج رات دیا جانے والا عشائیہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل دوپہر ساڑھے 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ ہوگا۔