اورنگی ٹاؤن کراچی میں شہری کے قتل کے بعد مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مبینہ ڈاکو کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے فرد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ایف میں یکم دسمبر صبح 8 بجے پیش آئے واقعے میں جلائے گئے مبینہ ڈاکو کے اہل خانہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے 35 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔