مردان ( نمائندہ جنگ )مردان کے شہری علاقہ مستری آباد میں گھریلو تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان مسجد میں ہاتھاپائی ہوگئی ایک دوسرے پر لاٹھیوں اورڈنڈوں سے حملے کے نتیجے میں 8افرادزخمی ہوگئے ریکسیو کے مطابق افطاری کے بعد نماز مغرب کے وقت سپین جماعت میں اچانک دوگروپ آمنے سامنے ہوگئے اورایک دوسرے پر لاٹھیاں برسانے لگے جس سے موقع پر آٹھ افرادزخمی ہوگئے ریسکیو کیٹیم نے دوگاڑیوں میں زخمیوں کو فوری ایم ایم سی منتقل کردیاگیا۔