صوابی( نمائندہ جنگ ) میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن مردان میں 1043نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن لینے والے طالب علم عباس انور سکنہ کالو خان رول نمبر103499 کا نام پوزیشن ہولڈر کے لسٹ سے غائب کر دیا گیا جب کہ ان کی جگہ 1041نمبر لینے والی طالبہ سارہ حضرکو پہلی پوزیشن ہولڈر قرار دیا گیا۔اے این پی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اشفاق ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں مردان بورڈ پر الزام لگایا کہ بورڈ حکام نے ملی بھگت سے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم عباس انور کا نام غائب کیاہے ۔انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اس سلسلے میں سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔