صوابی( نمائندہ جنگ ) مانیری صوابی میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ محمد سہیل سکنہ مانیری نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی عمران کومبینہ طور پر عالمگیر ، عمران اور الطاف نے سٹیفا نہر کے مقام پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔