ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔
عمران خان کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت وقفے کے بعد شروع ہوئی۔
پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا گیا۔
عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہ ہو سکی۔
عدالت نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل عدالت میں 10 ملزمان کی حاضری لگا دی گئی۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل سے متعلق سب انسپکٹر حنیف کو عدالت بلایا جائے۔
عدالت نے سب انسپکٹر حنیف کی عدالتی حاضری تک سماعت میں وقفہ کیا تھا۔