• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں اس سال مون سون میں 10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا امکان ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک کے ماہرینِ موسمیات کا 3 روزہ اجلاس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس سال جنوبی ایشیاء میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس سال جون سے ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر خطوں میں گرمی معمول سے زیادہ رہے گی۔

ماہرینِ محکمۂ موسمیات پاکستان کے مطابق ملک میں اس سال تباہ کن سیلاب کا خطرہ بہت کم ہے اور اس سال مون سون میں10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا بھی امکان ہے۔

جنوبی ایشیاء کے ماہرینِ موسمیات اس سال جون میں دوبارہ اکٹھے ہو کر صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

سردار سرفراز نے کیا کہا؟

اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے پاکستان میں زیادہ بارشیں رہی ہیں، دو تین سال مسلسل بارشیں کم ہوں تو خشک سالی کی صورتِ حال پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال خشک سالی کا فی الحال کوئی خدشہ نہیں، اگرمون سون میں بھی 10 سے 20 فیصد کم بارشیں ہوئیں تو بھی خشک سالی کا خدشہ نہیں ۔

قومی خبریں سے مزید