• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سفیر کی عمران خان اور سراج الحق سے ملاقات

پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے بعد سراج الحق سے ملاقات کی۔

جرمن سفیر کی عمران خان سے ملاقات زمان پارک اور سراج الحق سے منصورہ لاہور میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے متحرک ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے آئینی حدود میں مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جرمنی کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی استدعا کی۔

سراج الحق نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا، عالمی برادری کو امن کے لیے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید