لاہور میں شاپنگ کےلیے جانے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی مین بازار چونگی امر سدھو میں شاپنگ کےلیے گئی تھی، قصور روڈ پر نامعلوم شخص نے بے ہوش کیا اور اغواء کرکے لے گیا۔
نامعلوم شخص نے زیادتی کی اور جھیڈو گاؤں کے قریب چھوڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہے، مدعی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا۔