• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر گوادر کے مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج سلسلے میں سندھ میں بھی کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،کندھ کوٹ، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، کشمور، سکرنڈ، شہدادکوٹ، کوٹری، مٹھی، تنگوانی میں احتجاجی مظاہرے، سیمینار اور جلسے منعقد کئے گئے جن سے جماعت اسلامی ،جے آئی یوتھ اور این ایل ایف کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق مظاہرین نے گوادر کے عوام کو حقوق دو، مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کرو کے نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی مظاہروں ،سیمینار اور عوامی اجتماع میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ گوادر حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید