گوجرانوالہ میں محکمہ لائیواسٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار لیٹرمضرصحت دودھ قبضے میں لیتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ای ڈی او لائیواسٹاک سردار اکبر کے مطابق مضر صحت دودھ منڈی بہاؤالدین اور جھنگ سے گوجرانوالہ کے مختلف پوش علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا ۔
تاہم محکمہ لائیو اسٹاک نےعالم چوک اورنواب چوک کے علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے4 ہزار لیٹرمضرصحت دودھ فروخت قبضے میں لیکر ضائع کردیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔