بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ اور ڈی ایم کے رہنما ایم کے اسٹالن نے وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایم کے اسٹالن نے وقف ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم کے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں جائے گی، ترمیمی بل وقف بورڈ کی خود مختاری کے خلاف ہے۔
ایم کے اسٹالن نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے اقلیتی مسلم آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔