نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ امریکا یورپ سے فوج نہیں نکالے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے یورپی ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی مسلح افواج اور دفاعی صنعت کو مضبوط کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں عالمی سطح پر سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے، کسی ملک کے لیے تنہا ان سے نمٹنا مشکل ہے۔