اسلام آباد ( آن لائن ) ممتاز عالم دین اور تنظیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاڑ نہ کریں، دور اندیشی کاثبوت دیجئے۔ایک بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ آپ 16ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بنچوں کی تشکیل کا اختیار سینئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنیوالوں پر بھی لاگو ہوگا۔