• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پیشی، عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے پیش نظر عدالت کے اطراف میں وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں خاردار تاریں اور کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں۔

پولیس نے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بند کر دیا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہائی کورٹ میں متوقع پیشی کی مناسبت سے شہر میں دفعہ 144 نفاذ کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سابق وزیراعظم عمران خان کو آج تک پیش ہونے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید