• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے، عمران خان

اسکرین گریب۔۔۔سوشل میڈیا
اسکرین گریب۔۔۔سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلئے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانی ہفتے کو چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلیں۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں پھر 4 ریلیاں کر رہا ہوں، لاہور میں ریلی کی قیادت کروں گا، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں ہوں گی، چیف جسٹس کو بتانے کے لیے ریلیاں نکالیں گے کہ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، نوے روز کے اندر الیکشن ہونے تھے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پاؤں میں سوجن کے باوجود پیش ہوں گا، ان کی طرح نہیں ہیں جن کی مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تین روز پہلے لاہور ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید