• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ نے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملایا؟ بلاول بھٹو سے بھارتی صحافی کا سوال


بھارتی صحافی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم منصب سے مصافحہ کرنے سے متعلق سوال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھارتی شہر گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) شرکت کی تھی۔

اس موقع پر بھارتی صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ ’کیا آپ نے ڈاکٹر جے شنکر (بھارتی وزیر خارجہ) سے ہاتھ ملایا یا نہیں؟

اس پر پاکستانی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ تمام غیر رسمی ملاقاتوں میں ہم نے ہمیشہ ہاتھ ملایا ہے۔

بھارتی صحافی نے سوال پھر دہرایا اور پوچھا ’کیا آپ نے ہاتھ ملایا؟ اس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا، جی بالکل، عشائیے کے دوران ہماری بات چیت بھی ہوتی رہی۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے بھی بالکل ایسا ہی کیا، جیسا دیگر وزرائے خارجہ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے صحافی سے یہ بھی کہا کہ بھارت وزیر خارجہ سے کوئی باضابطہ دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید