چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ریلی میں شرکت ضرور کرے۔
لاہور میں ریلی کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ریلی شروع کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آپ جہاں بھی ہیں، ریلی میں شرکت ضرور کریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آپ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےلیے گھروں سے باہر نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ملک کا آئین ختم ہوجائے گا۔