سکھر (بیورو رپورٹ ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو ملک کے باوقار اداروں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یاد نہیں کہ کبھی سکھر آئی بی اے کا کوئی گریجویٹ نوکری کے لیے میرے پاس آیا ہو کیونکہ ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے انہیں ملازمت مل جاتی ہے۔ ہمیں اس ادارے پر فخر ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں پروفیسر نثار احمد صدیقی کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے 9 ویں کانووکیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔