پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیر ثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں، متعلقہ سیاسی رہنما جھوٹے الزامات کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلی جنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔