گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)موسم سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں ہلکی پھلکی بارش ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا موسم خوشگوار ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے شاپنگ کرنے کیلئے نکل آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ جون کے اس تپتے ہوئے مہینے میں یہ ٹھنڈی ہوائیں اور ہلکی پھلکی بارشیں کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔