لاہور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔ملکی سیاسی صورتحال زیربحث آئی جبکہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پربھی گفتگو ہوئی۔لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو اور پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن حکمت عملی شروع کردی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد دیکھنے کیلیے چند روز کا انتظار کریں گے۔