• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔

دوران گفتگو پرویز الہٰی نے کہا کہ سارا پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کےلیے سڑکوں پر موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت ہیں، جس کی وحشیانہ طریقے سے گرفتاری نواز شریف کو خوش کرنے کے لیے کی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ساری دنیا کے سربراہان نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

اس دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین واحد سیاستدان ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں۔

قومی خبریں سے مزید