• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 298 پوائنٹس کی واضح کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 162 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید