• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اسی فوج کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آئے تھے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اسی فوج کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آئے تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنرل باجوہ جب تک ان کے جوڑ توڑ کرا رہے تھے، بجٹ پاس کرواتے تھے، وہ محب وطن جنرل تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وہ اسٹیبلشمنٹ چاہیے جو آر ٹی ایس بند کرائے، انہیں حکومت میں لائےاور پھر حکومت بھی چلائے۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ یہ کیسا احتجاج ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن کور کمانڈر کا گھر اور جی ایچ کیو جلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وہ اسٹیبلشمنٹ چاہیے جو سینیٹرز کو خرید سکے۔

قومی خبریں سے مزید