• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرب شہریوں نے 3 ہزار غیر قانونی ہتھیار حکومت کے حوالے کر دیے

شہریوں کی طرف سے سرکاری حکام کے حوالے کیے گئے ہتھیار
شہریوں کی طرف سے سرکاری حکام کے حوالے کیے گئے ہتھیار

سربیا میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت شہریوں نے غیر قانونی ہتھیار حکومت کے حوالے کرنا شروع کر دیے۔

ملک میں فائرنگ کے پے درپے دو واقعات ہوئے جس میں 17 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

صدر الیگزینڈر ووچچ نے اسلحہ ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا، شہریوں نے دو روز میں 3 ہزار سے زائد غیر قانونی ہتھیار حکومت کے حوالے کر دیے ہیں۔

ایک 13 سالہ اسکول کے طالبعلم نے دو ہینڈ گنز سے 8 طلبہ اور سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کر دیا تھا۔

طالبعلم تحویل میں ہے اور اس کی ذہنی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن اسے کم عمری کی وجہ سے مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

صدر الیگزینڈر نے بتایا کہ 3 ہزار غیر قانونی ہتھیار شہریوں نے سرکاری حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ سربیا میں اسلحہ رکھنے کا رواج عام ہے، یہاں شہریوں کے پاس فوج کے زیر استعمال ہتھیار بھی ہوتے ہیں۔

1990 کی دہائی میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کی وجہ سے سربیا میں اسلحہ کلچر پروان چڑھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید