بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق ایک اور افواہ دم توڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں شرکت کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ پاکستان کے تمام میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔
تاہم اب ذرائع نے واضح کیا کہ ورلڈکپ کےلیے بھارت جانے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ نے نہیں کرنا۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بھارت جانے کا فیصلہ کرنا ہے، ابھی شرکت کا فیصلہ یا اعلان قبل از وقت ہے۔