• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کشیدگی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا، قیمت فروخت 295 ہوگئی، سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے تولہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیاسی کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی ڈالر کی طلب بڑھ گئی، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4.75 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کا اضافہ، یورو 2.60 روپے مہنگا ہو گیا ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 3 روپے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 4.70 روپے کے اضافے سے 283.80 روپے سے بڑھ کر 288.50 روپے اور قیمت فروخت 4.75 روپے کے اضافے سے 285.25 روپے سے بڑھ کر 290.00 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 287.00 روپے سے بڑھ کر 292.00 روپے اور قیمت فروخت 290.00 روپے سے بڑھ کر 295.00 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2.60روپے کے اضافے سے 312.40 روپے سے بڑھ کر 315.00 روپے اور قیمت فروخت 2.50روپے کے اضافے سے 315.50 روپے سے بڑھ کر 318.00 روپے ہو گئی جبکہ 3روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 359.40 روپے سے بڑھ کر 362.40 روپے اور قیمت فروخت 363.00 روپے سے بڑھ کر 366.00روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ5.38 روپے کے اضافے سے 290.22 روپے پر پہنچ گیا ہے۔دریں اثناءروپے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2031ڈالر فی اونس پر برقرار رہی لیکن ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9900روپے کے اضافے سے 2لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 8487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 5ہزار 761 روپے ہو گئی ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10گرام سونا 2 لاکھ روپے سے بھی مہنگا ہو گیا ہے ،دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی 100روپے کے اضافےسے نئی ریکارڈ سطح 3100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید