• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم‘ ہوسکتا ہے آخری پیغام ہو‘ مراد سعید

اسلا م آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا ایک ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس مصدقہ رپورٹس ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری ویڈیو پیغام ہو، مصدقہ رپورٹس ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے مزاحمت ہوئی، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ مزاحمت میں پتا نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔مراد سعید نے کہا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈرلگتا ہے، عوامی رد عمل نہیں آتا توانہوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید