• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چینی نمائندہ خصوصی لی ہوئی۔
چینی نمائندہ خصوصی لی ہوئی۔

چین نے یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کر دیں، چین اپنا خصوصی نمائندہ یوکرین اور روس بھیجے گا۔

چین کے یوریشیائی امور کے سفیر لی ہوئی 15 مئی سے یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے۔ لی ہوئی روس میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد یوکرینی بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی نمائندے کا یہ دورہ چین کے امن کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ چین مضبوطی سے امن کے ساتھ کھڑا ہے۔

گزشتہ ماہ چین کے صدر شی جن پنگ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر بات بھی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید