لاہور (پی پی آئی) تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے نئی بات شیئر کرنا چاہتا ہوں‘ ایک دو لوگ نظام میں ایسے ہیں جنھیں عمران خان سے خطرہ ہے کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آئے تو ان کی نوکریوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس لیے پنجاب پولیس سے خاص ان لوگوں کو لایا گیا ہے جو تحریکِ انصاف سے نفرت کرتے ہیں۔ ایک ہی راستہ ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ لاہور میں کوئی قائداعظم ہاؤس بھی ہے، اگر ہے تو اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔