• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کیخلاف سندھ میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ پولیس کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف سندھ کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لیگل ٹو سندھ کے توسط سے ڈی ایس پی لیگل نے سندھ پولیس کی تمام رینج کو خط لکھ دیے ہیں۔ 

خط میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز سے بھی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر ولد غلام عمر کے خلاف صوبے کے تمام تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں۔

 اسد عمر کی جانب سے دائر پٹیشن میں یہ تفصیلات سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائیں گی۔ 

واضح رہے کہ اسد عمر کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان اور دیگر کے خلاف سی پی نمبر ڈی 2226/2023 سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

قومی خبریں سے مزید