وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو پارلیمان دیوار بنے گی۔
ایک بیان میں خرم دستگیر نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے گی تو پارلیمان وزیراعظم کے لیے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اعلی عدالتیں اس فاشسٹ لاڈلے کی نشونما کےلیے بضد ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدلیہ کی مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی، بلوا ہوا اور عدالت میں اس کو خوش آمدید کہا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی، پاکستان دشمنوں نے یہاں ایسا جتھا پیدا کردیا ہے، جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کے لیے تیار ہے۔
خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سے کہتے ہیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔