• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں اسد عمر سے بابر اعوان کی ملاقات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے اسد عمر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی پر گفتگو ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کرائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔

اسد عمر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید