اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ظل شاہ قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔عدالت عالیہ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عمران خان کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 22 مئی تک ضمانت منظور کی جاتی ہے۔