• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ کرنیوالوں کی تصاویر جاری


راولپنڈی میں 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔

پولیس کی جانب سے 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت کر کے ان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، 1 کراچی اور 1 کا چکوال سے ہے۔

پُرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہرین کی جانب سے سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پُرتشدد مظاہروں کی ذمے داری پی ٹی آئی قیادت نے حکومت پر ڈالی جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے بھی پُرتشدد واقعات سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید