تحریکِ انصاف کے پُرتشدد مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کی ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو تقریباً 10کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں جی ایچ کیو کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کا تخمینہ 7 لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ حمزہ کیمپ کی عمارت پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ سے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کے نقصان کا تخمینہ 6 کروڑ روپے جبکہ فیض آباد میٹرو بس اسٹیشن کے نقصان کا تخمینہ5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریس کورس ٹریفک پولیس عمارت کے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ 60 ہزار روپے اور لیاقت باغ میں پولیس کے 15 خدمت مرکز کے نقصان کا تخمینہ1 لاکھ روپے ہے۔
راولپنڈی میں سگنلز اور پی ایچ اے کی املاک کے نقصان کا تخمینہ 5 لاکھ روپے ہے جبکہ پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جس کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔f