• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل راؤنڈ شروع‘ دوچارہفتوں میں فیصلہ ہوجائیگا‘ شیخ رشید

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا (ن )لیگ کو وراثت میں ملا ہے‘فوج عظیم ہے، ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں۔اتوارکو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ججز کو لٹکانے اور دھرنے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، (آج) پیر سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، 2 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے‘ آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی۔کسی پارٹی کو بین کرنا آسان نہیں ہوگا، فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں ۔
ملک بھر سے سے مزید