• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: دہشتگردی کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

راولپنڈی میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے 15 سے 21 مئی تک دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔

دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خواتین، بچوں اور آرمی اہلکاروں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

راولپنڈی میں اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید