پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل اور اداکار شان بیگ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماڈل شان بیگ نے اپنے مداحوں کو اپنی کامیابی کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی اعزاز فلم فیئر مڈل ایسٹ سوشل نائٹ میں ’بہترین فیشن (میل)‘ کی کیٹیگری کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس اعزاز کو جیتنے میں ان کی مدد کریں اور ان کے لئے ووٹ کاسٹ کریں تاکہ وہ یہ اعزاز اپنے وطن لاسکیں۔
فلم فیئر مڈل ایسٹ سوشل نائٹ کے فاتحین کو 31 مئی 2023 کو ایک شاندار تقریب میں نوازا جائے گا۔
خیال رہے کہ ماڈل شان بیگ نے اداکاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل روشنی، منجدھار، عشق یا ربا، ہم اُسی کے ہیں، امِ ہانیہ اور عنایہ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے۔