• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی اور 15مئی کے عوامی احتجاج میں فرق دنیا نے دیکھ لیا، مریم نواز

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی ہوئی، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی۔

مریم نواز شریف نے شاہراہ دستور پر آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاہراہ دستور پر ہزاروں افراد نے جمہوری احتجاج کی مثال قائم کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے بتایا پر امن، جمہوری احتجاج کیا ہوتا ہے، ایک گملا نہیں ٹوٹا۔

یاد رہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے جانے کے بعد ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے سے خطاب میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس صاحب، عوام کے اس سمندر کو دیکھ کرخوشی ہوئی یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوں مانیں وہ فیصلہ جو آپ نے بد نیتی سے کیا، ظلم دیکھیں کسی کو تاحیات ضمانت اور کسی کو تاحیات نااہلی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید