مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کے تقرر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے اور ان کے ناموں کی تشہیر کی جائے، اراکین کے نام پر عوام اورتمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینا بددیانتی ہوگی۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھاکہ 2013 ءمیں بھی کہا تھا کہ یہ دھاندلی والا الیکشن ہوگا ،اب بھی الیکشن کمیشن کی بنیاد متنازع ہے، موجودہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ، خدشہ ہے کہ آئندہ بھی ماضی والی تاریخ دہرائی جائے گی۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عام ووٹرزکی بھی تسلی ہونی چاہیے، آئینی طور پر خورشیدشاہ اپوزیشن لیڈر ہیں، ان پر اعتماد ہے لیکن یاد کرانا ضروری ہے ، اقربا پروری نہ کی جائے۔