• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 25؍ پیسے تک سستا اوپن مارکیٹ میں 2؍ روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں 2 روپے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں 3.80 روپے کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 4.50 روپے مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 285.05 روپے سے کم ہو کر 284.90 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کی کمی سے 285.75 روپے سے کم ہو کر 285.50روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 291.00 روپے سے بڑھ کر 293.00 روپے اور قیمت فروخت 294.00 روپے سے بڑھ کر 296.00 روپے ہو گئی ہے۔