• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو نیب طلبی کا نوٹس موصول

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو طلبی کا نوٹس وصول کرادیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے نیب نوٹس وصول کیا۔

نیب نے عمران خان کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کل نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں۔

نیب ٹیم نوٹس وصول کرانے کے بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید