• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے کیس میں فیصل واوڈا کو 24 مئی کو طلب کرلیا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے کیس میں نیب نے فیصل واوڈا کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا کو این سی اے سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈز پر تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق عمران خان و دیگر پر ذاتی مفاد کےلیے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

نیب نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل کی جانی تھی لیکن نہیں کی گئی، رقم غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات سے متعلق اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔

نوٹس میں فیصل واوڈا سے کہا گیا کہ آپ نے سیٹلمنٹ منظور کےلیے اُس وقت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید