• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی، 173 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سےمارکیٹمیں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 173پوائنٹس کی کمی،42ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ، 56.11فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت17ارب31کروڑ 7لاکھ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی 36.03 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی، کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد 100انڈیکس میں 104پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت بڑھ جانے سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اوراس اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر مندی ریکارڈ کی گئی۔