کراچی (جنگ نیوز) مقدمات، گرفتاریاں، الٹی میٹم، تحریک انصاف اور عمران خان شدید دباؤ میں ہیں۔ اس موضوع پر جمعرات کو”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف آگے کا راستہ مذاکرات ہے لیکن کن شرائط پر؟۔ کیونکہ یہ سب ایک اور ”این آر او“کے بغیر ممکن نہیں۔ وہاں حکومت سوشل میڈیا پر کنٹرول سخت کرنے کی تیاری میں ہے، تاہم کچھ شر پسندوں کی سزا سب بھگتیں گے۔اور پولیو کا جڑ سے خاتمہ زیادہ دور نہیں، مہم میں عوام بھر پور تعاون کریں۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔